مانسہرہ : جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، تین زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 10:50

مانسہرہ : جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ، تین زخمی

مانسہرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : مانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے، تفصیلاات کے مطابق بالا کوٹ سے سنگ جوڑا جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بھی ایک ہی خاندان سے ہے.

متعلقہ عنوان :