صولت مرزا کے بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
جمعہ 20 مارچ 2015 11:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رہنماء بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم صولت مرزا کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔ پھانسی کے مجرم کا ویڈیو بیان جاری کرکے قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ صولت مرزا کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلا تھا جس میں اس نے بغیر دبائو کے اپنا جرم تسلیم کیا تھا۔
ریکارڈ میں آنے کے بعد کیا کوئی بیان بدل سکتا ہے؟۔ اب کس قانون کے تحت فرمائشی ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے؟۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس کسی ملزم یا مجرم کی حافظت کے اختیارات نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور بابر غوری نے صولت مرزا کے بیان کو مسترد کیا ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اچھے آدمی ہیں، ان سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو دیکھیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ویڈیو بیان جاری کرکے ایم کیو ایم کیخلاف بے بنیاد اقدام کیا گیا۔ کسی بھی چیز کی حقیقت کو حالات کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ پھانسی کے مجرم کو زندگی کا لالچ دے کر ایسے بیانات دلوائے جاتے ہیں۔ زندگی کا لالچ دے کر مجرم سے کچھ بھی کہلوایا جا سکتا ہے۔ صولت مرزا کی باڈی لینگوئج بتاتی ہے کہ اس سے بیان لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان کے نتیجے میں بغیر ثبوت پگڑیاں اچھالی جا رہی ہیں۔ صولت مرزا کا بیان جاری کرنا بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایسے الزامات کا جواب دینے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے بیان کیخلاف ایم کیو ایم نے عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.