پاکستان کی سمندری حدود میں پچاس ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہو گیا
جمعہ 20 مارچ 2015 11:02
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء) پاکستان کی سمندری حدود میں پچاس ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہو گیا، سمندر کی تہہ میں پائے جانے والے وسائل پر بھی پاکستان کو مکمل کنٹرول ہوگا ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود نے انیس مارچ 2015 کو اپنا جائزہ مکمل کیا جس کے بعد سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان کی سمندری حدود 200 ناٹیکل میل سے بڑھ کر 350 ناٹیکل میل ہو گئی ہے ۔
پاکستان کے موجودہ 240,000مربع کلو میٹرخصوصی اقتصادی زون کے علاوہ پچاس ہزار مربع کِلو میٹر کا اِضافی کونٹی نینٹل شیلف پاکستان کے زیرِ انتظام آ گیا ہے ۔ پاکستان کو ملنے والے اس اضافی سمندر اور اس کے نیچے پائے جانے والے وسائل پر مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔(جاری ہے)
بین الاقوامی سمندری قوانین کا آرٹیکل 76 ساحلی ممالک کو کونٹی نینٹل شیلف 200 سو ناٹیکل میل سے بڑھانے کی اِجازت دیتا ہے تاہم ساحلی مُلک کو اقوام متحدہ کمیشن برائے سمندری حدود کے سامنے تکنیکی اعدادوشمار اور مواد کے ذریعے اپنا کیس ثابت کرنا پڑتا ہے ۔
پاکستان کی سمندری حدود میں اضافے کا منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن نے ایک سال تک مسلسل تجزیہ اور تحقیق کے بعد پاکستان کے کونٹی نینٹل شیلف کی حد بڑھانے کی سفارشات منظور کیں ۔ اقوام متحدہ کے کمیشن نے پاکستان کے کونٹینینٹل شیلف کی حد 200سے بڑھا کر 350ناٹیکل میل کرنے کی سفارشات منظور کرلیں ۔ پاکستان کی سمندری حدود میں اِضافے کا منصوبہ 2005ءمیں پاک بحریہ اور نیشنل اِنسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈرو گرافی نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی سر پرستی کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا۔ یہ کمیشن ہائیڈرو گرافی ، جیو فزکس، جیولوجی اور دِیگر متعلقہ شعبہ جات کے 21 ماہرین پر مشتمل ہوتا ہے۔ پاکستان کو بھی اِس تنظیم میں نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ پاک بحریہ کے ہائیڈروگرافر کموڈور محمد ارشد اِس کمیشن کے رُکن ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.