مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ون ڈے میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کر لی

جمعہ 20 مارچ 2015 11:06

مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ون ڈے میچز میں فتوحات کی ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ون ڈے میچز میں فتوحات کی سنچری مکمل کر لی تفصیلات کے مطابق ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ میچز جیتنے کا عالمی اعزاز آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو حاصل ہے ان کی زیر قیادت آسٹریلوی ٹیم نے 165 میچوں میں فتوحات سمیٹیں، ایلن بارڈر 107 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے حریف ٹیم کو 109 رنز سے شکست دی، یہ بطور کپتان دھونی کی 100 ویں فتح تھی اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے تیسرے کپتان بن گئے ہیں، دھونی نے 2007ء میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی، وہ 177 میچز میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں سے بھارت نے 100 میں کامیابی حاصل کی، 62 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، 11 بے نتیجہ رہے اور چار میچ ٹائی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :