دھونی نے بطور کپتان زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا گریم سمتھ کا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 11:14

دھونی نے بطور کپتان زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا گریم سمتھ کا ریکارڈ ..

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بطور کپتان زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں اعزاز حاصل کیا، یہ بطور کپتان ان کے کیریئر کا 286 واں انٹرنیشنل میچ ہے، سمتھ نے بھی کیریئر کے دوران 286 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو ریکارڈ 324 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ 303 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی قیادت کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ دھونی کو 177 ون ڈے، 60 ٹیسٹ اور 49 ٹی ٹونٹی میچوں میں ملک کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔