اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، ایم کیو ایم اراکین کی ہنگامہ آرائی

جمعہ 20 مارچ 2015 11:33

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس ، ایم کیو ایم اراکین کی ہنگامہ آرائی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 مارچ 2015 ء) : قومی اسمبلی کے اجلاسس میں ایم کیو ایم اراکین نے بھی شرکت کی اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ، اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین نے کھڑے ہو کر بولنے پر اصرار کیا جس پے سپیکرایاز صادق نے ان کے مائیک بنر کر وادئے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تنبیہہ کی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو پریشان کیا جا رہا ہے 11 مارچ سے ایم کیو ایم کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے جرائم کے خاتمے کی آڑ میں ایم کیو ایم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے صولت مرزا کے بیان سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت پھانسی سے چند گھنٹے قبل مجرم کا بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے جس پر سپیکر ایاز صادق نے انہیں ایوان کا احترام اور تقدس پامال نہ کرنے کی ہدایت کی سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں ایک رکن بات کرے جبکہ سوالات کے وقفے میں نقطہ اعتراض پر بات کرنا ایوان کے قوانین کے خلاف ہے.

ایوان کا احترام کیا جائے.