110 فیصد فٹ ہوں،سیمی فائنل کیلئے بھجوایا گیا تو بھارت کیخلاف معرکے کیلئے مکمل تیار ہوں،جنیدخان

جمعہ 20 مارچ 2015 11:55

110 فیصد فٹ ہوں،سیمی فائنل کیلئے بھجوایا گیا تو بھارت کیخلاف معرکے کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر جنید خان نے کہاہے کہ وہ ایک سو دس فیصد فٹ ہیں۔سیمی فائنل کے لئے اگر بھجوایا گیا تو وہ بھارت کے خلاف معرکے کے لئے مکمل تیار ہوں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے پہلے بھی انہوں نے فٹنس ٹیسٹ دیا تھا اور دوبارہ بھی فٹنس ٹیسٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ دو ہفتوں سے باوٴلنگ اور بیٹنگ پریکٹس کر رہے ہیں،،مکمل فٹ ہیں اور اگر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے موقع دیا گیا تو وہ اس کے لئے مکمل تیار ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دی ویسے ہی اگر آسٹریلیا کے خلاف جان مار کر کھیلا جائے تو کینگروز کو ان کے دیس میں شکست دی جاسکتی ہے۔جنید خان ورلڈ کپ کے ابتدائی اعلان کردہ پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل تھے لیکن آسٹریلیا روانگی سے چند روز قبل گر کر زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :