نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں ایک بھی میچ کھیلے بغیر فائنل میں پہنچ سکتی ہے،مائیک ہیسن

جمعہ 20 مارچ 2015 12:01

نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں ایک بھی میچ کھیلے بغیر فائنل ..

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں ایک بھی میچ کھیلے بغیر میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔یہ بات کیوی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھاکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بغیر کوئی بھی میچ کھیلے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں بارش ان کی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں تمام حریفوں کو شکست سے دوچار کرچکی ہے، کیوی ٹیم بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کے علاوہ انگلینڈ ،سری لنکا، آسٹریلیا جیسے مضبوط حریفوں کو بھی ہراچکی ہے۔واضح رہے کہ دو ٹیموں کے میچ کے دن کے علاوہ متبادل دن بھی بارش ہوتی ہے تو پول مرحلے میں ٹاپ پر رہنے والی ٹیم اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔

متعلقہ عنوان :