گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگچڑھ گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:05

گوگل پر بھی کرکٹ ورلڈکپ کے میلے کا رنگچڑھ گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈکپ کا بخار ایک سو چار ڈگری پر سر چڑھ کر بول رہا ہے۔فیس بک ہو یا ٹیوٹر یا کوئی بھی سوشل میڈیا سب ہی پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے کواٹر فائنل کے میچ کو لے کر جہاں سب ہی پرجوش ہیں۔ایسے میں گوگل کیسے پیچھے رہ سکتا تھا وہ بھی میدان میں چوکے چھکے مارنے آگیا ہے۔اپنے منفرد لوگو کے ساتھ گوگل بھی اپنے صارفین کو لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔

(جاری ہے)

خوبصورت رنگوں کے ساتھ بس کلک کرے اور اب ڈیٹ سے اسکور معلوم کرے۔گوگل بھی کل ہونے والے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کو لئے ہر لمحہ پْرجوش ہے، جس کے لئے گوگل نے اپنا لوگو بھی تبدیل کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جب کرکٹ ورلڈ کپ کی شروعات ہوئی تھی تو گوگل نے اپنا لوگوکرکٹ سے منسلک کرکے پیش کیا تھا جس میں میں امپائر ہو یا بالر، بیٹ مین یا فیلڈر، وکٹ کیپر کو بھی ایکشن میں دیکھایا گیا ہے۔جبکہ پول میچزز میں پاک بھارت میچ میں بھی گوگل نے اپنا لوگو پاکستان اور بھارت سے کے کھلاڑیوں سے منسوب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :