کامیابی کیلئے 11/9 حکمت عملی اپنائیں گے،شہنازشیخ

جمعہ 20 مارچ 2015 12:05

کامیابی کیلئے 11/9 حکمت عملی اپنائیں گے،شہنازشیخ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)پاکستان ہاکی کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اگلے سال اولمپکس میں کوالی فائی کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا عزم کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہناز شیخ کا ماننا ہے کہ ان کی '11/9 ' حکمت عملی2016 ریو گیمز کے کوالی فائرز سمجھے جانے والے ہاکی ورلڈ لیگ کی سیمی فائنل میں پاکستان کی کامیابی میں مدد کرے گی۔

شہناز شیخ نے بتایا کہ 11/9 حکمت عملی کے تحت ٹیم نو کھلاڑیوں کے ساتھ اٹیک جبکہ تمام 11 پلیئرز اپنے گول کا دفاع کرتے ہیں۔شہناز شیخ نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال دسمبر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انڈیا کو اس حکمت عملی کے ذریعے شکست دی تھی اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ طریقہ کامیاب رہے گا۔شہناز شیخ نے کہاکہ یہ حکمت عملی کھیل سے متعلق ہے لہذا لوگ اسے غلط معنی نہ دیں۔

(جاری ہے)

' میں دنیا میں کہیں بھی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہوں'۔شہناز شیخ نے کہا کہ ہم ماضی میں ہوئی غلطیوں کو درست کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور اولمپکس میں کوالی فائی کرنے کی بھرپور کوششیں کریں گے'۔شہناز شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے بعد ٹیم کے انتخاب کیلئے ایک ہفتہ پر مشتمل ٹرائلز ہوں گے۔ایچ ڈبلیو ایل سیمی فائنل میں شریک ہونے سے پہلے ہم آسٹریلیا میں چار قومی چیمپئن شپ اور جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے'۔شہناز شیخ نے کہا کہ'اولمپک کوالی فائنگ راوٴنڈ سے ایک مہینہ پہلے ہم مختلف یورپین ملکوں کے ساتھ چھ میچ کھیلیں گے۔ مجھے امید ہے کہ یہ میچ کھیلنے سے ہمیں اولمپک میں کوالی فائی کرنے میں مدد ملے گی'۔