ہالی وڈ فلم’بیرلی لیتھل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 12:26

ہالی وڈ فلم’بیرلی لیتھل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”بیرلی لیتھل“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 16سالہ عالمی قاتل لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی موت کی جھوٹی افواہیں پھیلا کر روپوش ہوجاتی ہے جس کے بعد وہ ایک ہائی سکول میں داخلہ لے لیتی ہے اورعام لوگوں کی طرح زندگی گزارنے کی کوشش کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ فلم اس سال کے آخر تک سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔