اسلام آباد : پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا۔

جمعہ 20 مارچ 2015 12:50

اسلام آباد : پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا قیمتوں میں کمی کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : پٹرولیم مصنو عات میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت پٹرول 2 روپے 45 پیسے فی لٹر، ہائی اوکٹین 4 روپے 50 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 10 پیسے فی لٹر،لائٹ ڈیزل 2 روپے 77 پیسے فی لٹر جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے ، پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری اوگرا وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا.