مصباح الحق بطور کپتان 3000 رنز بنانیوالے دوسرے ملکی کپتان بن گئے

جمعہ 20 مارچ 2015 13:04

مصباح الحق بطور کپتان 3000 رنز بنانیوالے دوسرے ملکی کپتان بن گئے
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی ٹیم ک کپتان مصباح الحق ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوتے ہوتے ایک اور کارنامہ سرانجام دے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں جب مصباح الحق نے اپنا 31واں رن مکمل کیا تو وہ پاکستان کی جانب سے بطور کپتان 3000رنزبنانے والے دوسرے کپتان بن گئے ۔ مصباح الحق نے یہ اعزاز بطور کپتان 87ویں میچ میں حاصل کیا جس دوران ان کی بیٹنگ اوسط 44.82رہی اور انہوں نے 27نصف سنچریاں بھی سکور کیں ۔ مصباح سے پہلے یہ اعزاز 1992 ء کے فاتح کپتان عمران خان کو حاصل تھا جنہوں نے 139میچز میں 34.91کی اوسط سے 3247رنز بنا ئے ،اس دوران انہوں نے 1سنچری اور 18نصف سنچریاں بھی سکور کیں ۔

متعلقہ عنوان :