بھارت سے کوارٹر فائنل ’’ فکس ‘‘ تھا : صدر آئی سی سی مصطفی کمال

جمعہ 20 مارچ 2015 13:26

بھارت سے کوارٹر فائنل ’’ فکس ‘‘ تھا : صدر آئی سی سی مصطفی کمال
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صد ر مصطفی کمال نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ’’اپنی ٹیم کے خلاف ‘‘ امپائرنگ ہونے پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے ۔ میلبورن میں بھارت کے خلاف شکست کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ امپائرز کے فیصلے ’’پہلے سے طے شدہ ‘‘تھے اور وہ اس معاملے کو آئی سی سی کے اگلے اجلاس میں اٹھائیں گے ،مصطفی کمال کے مطابق مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ میں اس اجلاس میں کہوں گا اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ میں مستعفی ہوجاؤں ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ ایسامحسوس ہورہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اب ’’انڈین کرکٹ کونسل ‘‘بن چکی ہے ،وہ کسی انڈین کرکٹ کونسل کی نمائندگی نہیں کر سکتے اور اگر ان پر نتائج تھوپے گئے تو وہ انہیں قبول نہیں کر یں گے ۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں امپائر علیم ڈار نے بھارتی بلے باز روہت شرما کو فل ٹاس گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد اس گیند کو نوبال قرار دیدیا تھا جبکہ ری پلیز سے یہ بات ثابت ہوگئی تھی کہ وہ گیند نو بال نہیں تھی جبکہ بنگلہ دیشی شائقین اپنے بلے باز محمو د اللہ کے باؤنڈری لائن پر متنازعہ آؤٹ دیئے جانے پر بھی مشتعل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :