اسلام آباد : صولت مرزا کی پھانسی میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ، تفتیشی دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

جمعہ 20 مارچ 2015 13:36

اسلام آباد : صولت مرزا کی پھانسی میں 90 روز کی توسیع کا فیصلہ، تفتیشی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : صولت مرزا کی پھانسی میں 90 روز توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کے حکام صولت مرزا سے آج مچھ جیل میں ملاقات کریں گے جہاں ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی میں توسیع پھانسی کی سزا سے قبل ریکارڈ کروائے گئے ویڈیو بیان کی مد میں کی گئی ہے جس میں صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش میں صولت مرزا کے بیانات سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی تاہم تفتیش مکمل نہ ہونے کی صورت میں صولت مرزا کی پھانسی میں مزید توسیع بھی متوقع ہے.

متعلقہ عنوان :