کراچی :برہانی مسجد کی قریب بم دھماکہ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:01

کراچی :برہانی مسجد کی قریب بم دھماکہ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 20 مارچ 2015 ء) : آرام باغ کے قریب دھماکہ سنا گیا ہے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق آرام باغ میں پاکستان چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے بعد دھماکے کی جگہ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، لوگ بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ دھماکہ انتہائی زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی. تاہم دھمکاے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے. لوگوں کا کہنا ہے کہ برہانی مسجد کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبو لینسز وہاں پہنچ چکی ہیں. علاقہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :