خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ 2019 کے مقابلوں کی نمائندگی فرانس کرے گا

جمعہ 20 مارچ 2015 14:31

خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ 2019 کے مقابلوں کی نمائندگی فرانس کرے گا

فرانس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) 2019 میں ہونے والے خواتین کے فٹ بال ورلڈ کپ کی نمائندگی فرانس کو مل گئی۔ اس کا اعلان زیورخ میں منعقدہ تقریب میں فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فرانس وویمن فٹ بال ورلڈ کپ کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ 2018 میں ہونے والے انڈر 20 خواتین مقابلوں کی نمائندگی بھی کرے گا۔ خواتین کا اگلا فٹ بال ورلڈ کپ کینیڈا میں 6 جون سے 5 جولائی تک شیڈول ہے۔ #/s#