پوری توجہ ویسٹ انڈیزکے خلاف کوارٹرفائنل پر ہے:گرانٹ ایلیٹ

جمعہ 20 مارچ 2015 14:31

پوری توجہ ویسٹ انڈیزکے خلاف کوارٹرفائنل پر ہے:گرانٹ ایلیٹ

ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) نیوزی لینڈکے آل راوٴنڈر گرانٹ ایلیٹ کاکہناہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹرفائنل پر ان کی بھرپورتوجہ ہے۔ایلیٹ کاکہناتھاکہ جنوبی افریقاکی سری لنکاکے خلاف واضح فتح پر زیادہ توجہ نہیں دی ، ایلیٹ کااصرارتھاکہ انھوں نے پورے میچ کونہیں دیکھالیکن وہ ایک اچھی جیت تھی۔ایلیٹ نے کہاکہ ہمارا پورازور ویسٹ انڈیزکے خلاف میچ پرہے اگر ہم جیت جاتے ہیں توپھر جنوبی افریقاکی ٹیم اوران کی کارکردگی پر بھرپورنظردوڑائیں گے،جنوبی افریقامیں پیداہونے والے آل راوٴنڈر ایلیٹ نے2001میں نیوزی لینڈ ہجرت کرنے سے قبل جنوبی افریقاکی صوبائی کرکٹ میں حصہ لیا۔

ان کاکہناتھاکہ ہماری ٹیم کا مقصد دوسری ٹیموں کی طرح ورلڈکپ جیتناہے،ویسٹ انڈیز ایک مضبوط ٹیم ہے اور دباوٴ والے میچ میں کھیلنااور بھی مشکل ہے،دونوں ٹیموں میں میچ ونرموجودہیں،ان کاکہناتھاکہ عام طورپرہم بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے ہیں لیکن اگر ٹرینٹ بولٹ،ٹم ساوٴتھی اورڈینیل ویٹوری اسی طرح اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھیں گے توہمارے لیے زیادہ مشکلات نہیں ہوں گی۔

(جاری ہے)

ایلیٹ نے کہاکہ ویسٹ انڈین ٹیم میں ڈیرن سیمی جیساتجربہ کارکھلاڑی موجودہے جبکہ مارلن سیموئلز،آندرے رسل نے اپنی کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیاہے۔