ویسٹ انڈین ٹیم کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈکوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے:برائن لارا/ اینڈی رابرٹس

جمعہ 20 مارچ 2015 14:35

ویسٹ انڈین ٹیم کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈکوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے:برائن ..

ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) ویسٹ انڈیزکے سابق عظیم کھلاڑیوں برائن لارااوراینڈی رابرٹس کاکہناہے کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈکو کوارٹرفائنل میں شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

برائن لاراکاکہناتھا کہ میری ٹیم کے ساتھ پوری وفاداری ہے اورپرامیدہوں کہ گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈکو باآسانی ہرادیں گے، لارانے کہاکہ ویسٹ انڈین ٹیم تکنیکی اعتبار سے نیوزی لینڈ سے بہترہے، لاراکو نیوزی لینڈکی ٹیم میں اسپیشلسٹ کی کمی نظرآرہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ٹیم میں دنیش رام دین یا لینڈل سیمنزکی صورت میں تیسری پوزیشن کے لیے ٹیکنیکل بیٹسمین ہیں، لینڈل سیمنزٹیم کی نیاپارلگاسکتاہے اورلمبی اننگزکھیل سکتاہے، لارانے کہاکہ اگراس سوچ کے ساتھ میدان میں جائیں گے کہ نیوزی لینڈکو ہرایاجاسکتاہے تو یقیناآپ شکست دیں گے۔

سابق فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس کاکہناہے کہ ویسٹ انڈیزکو دباوٴ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دباوٴ میں آتے ہیں تو پوزیشن کمزورہوجاتی ہے اور اس کے لیے ہم مشہور ہیں کیونکہ کئی دفعہ ایساہواہے کہ ہم جیتے ہوئے میچ کو آخر میں ہارگئے، انھوں نے کہاکہ لڑکوں کو اپنے آپ پر اعتمادکرتے ہوئے اطمینان کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔