چند ٹکوں کی تصویر نے مصوری کے نقادوں اور شوقین کا پول کھول دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 14:40

چند ٹکوں کی تصویر نے مصوری کے نقادوں  اور شوقین کا پول کھول دیا

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ2015ء)لائف ہنٹر جرمنی کا مشہور شرارتی لوگوں کا گروپ ہے جو اپنی شرارتی ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرتا ہے۔ اس گروپ نے ایک سستی سی تصویر خرید کر اسے بہت مہنگی نمائش میں رکھ دیا۔ اس کےبعد وہاں موجود شوقین، ماہرین اور نقادوں سے اس کے بارے میں اظہار خیال کرنے کا کہا تو سب اتنی دوری کی کوڑی لائے کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں ایک مکڑی کو وہیل پر دکھایا گیا تھا۔ اس تصویر کو دیکھ کر کسی نے اسے علامتی قرار دیا ، کسی نے اسے مصور کے ماضی اور ذات سے متعلق گردانا۔ سب سے زیادہ حیرت تو اس وقت ہوئی جب لوگوں نے اس تصویر کی قیمت کا اندازہ کرنے کا کہا گیا۔ لوگوں نے 1 ہزار یورو سے قیمت لگانی شروع کی اور ملین یوروز کے اندازے دئیے۔ ایک شخص نے 2.5 ملین یوروز کے عوض اسے خریدنے کی پیش کش کی۔