خیرپور میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصائی گرفتار
جمعہ 20 مارچ 2015 14:41
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) خیرپور میں مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے والے 2 قصائی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کی ہدایتوں پر چلائی جانے والی مہم کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر احتشام الحق نے چھاپہ مار کر 2 قصائیوں ریاض قریشی، شفیق قریشی کو گرفتار کرکے بی سیکشن پولیس کے حوالے کیا اس سلسلے میں ڈاکٹر احتشام الحق نے بتایا کہ ضلع میں ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی کی ہدایت پر خراب گوشت فروخت کرنے والی شکایتوں پر کارروائی ہورہی ہے۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ انہیں عل ہوا کہ ایک بیمار بھینس خریدی گئی ہے جو گزشتہ روز مر گئی مگر اس کو کاٹ کر گوشت لایا جارہا تھا کہ 2 قصائیوں ریاض قریشی، شفیق قریشی کو گوشت سمیت گرفتار کرلیا۔(جاری ہے)
کچھ گوشت لیبارتری کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جبکہ باقی گوست تلف کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احتشام کے مطابق قصائیوں کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں این سی بھی داخل کرا دی ہے۔
ڈاکٹر احتشام نے بتایا کہ ان کی رہائی کا انہیں علم نہیں ہے تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدیات پر کسی بھی قصاب کو سڑک پر یا اپنے گھر جانور کاٹنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسے اپنا جانور سلاٹر ہاؤس میں کاٹنا ہوگا جس نے بھی خلاف ورزی کی اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پریشر کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.