خیرپور میں سال 2015-16 میں دھان کی کاشت پر پابندی عائد

جمعہ 20 مارچ 2015 14:41

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی پٹھانی نے ضلع خیرپور میں سال 2015-16 میں دھان کی کاشت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے لینڈ مافیا یوٹیلائزیشن محکمے کی جانب سے ایک لیٹر جاری کرتے ہوئے دھان کی کاشت پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمسنر نے کہا کہ اس سلسلے میں ضلع بھر کے آبادگاروں، زمینداروں، ہاریوں کو سختی سے منع کردیا گیا ہے جبکہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور مختیار کاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس پر سختی سے عمل کرایا جائے اور نہ کرنے والوں کے خلاف وائس آرڈیننس 1959ء کے تحت کارروائی کی جائے