سی آئی اے پولیس سانگھڑ کی منشیات فروشوں ونشہ آور اشیاء کے خلاف چھاپہ مار کارروائی،سینکڑوں لیٹر کچی شراب برآمد

جمعہ 20 مارچ 2015 14:41

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) سی آئی اے پولیس سانگھڑ کی منشیات فروشوں ونشہ آور اشیاء کے خلاف چھاپہ مار کارروائی، ہزاروں کی تعداد میں گٹکا، مین پوری، 10 بوتل شراب، سینکڑوں لیٹر کچی شراب برآمد کرکے 4 روپوش ودیگر ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے سانگھڑ انچارج ریاض احمد بھٹو کی قیادت میں عدنان افضل جٹ، محمد اسلم آرائیں، اسماعیل، خادم حسین، اجرم ودیگر پولیس اہلکاروں نے سانگھڑ ٹنڈو آدم ودیگر مقامات پر چھاپے مار کر گٹکا بنانے والی فیکٹری سے 2 افراد ناصر، ارشاد راجپوت کو گرفتار کرکے 1300 گٹکا، گٹکانے بنانے کا سامان ودیگر نشہ آور اشیاء برآمد کرلیں۔

برآمد کردہ سامان کی مالیت لاکھوں میں ہے جبکہ 4 روپوش ملزمان نور محمد، ارباب، رفیق، وسیم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس ضمن میں سی ائی اے انچارج سانگھڑ ریاض احمد بھٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف چھاپوں میں 10 بوتل ولایتی شراب، سیکڑوں لیٹر کچی شراب، 2 عدد ناجائز پسٹل سمیت دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں۔ منشیات فروشوں وسماج دشمن عناصروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :