پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

جمعہ 20 مارچ 2015 15:34

پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرز نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف کواٹر فائنل میچ میں جب وہاب ریاض نے کینگرو بلے باز مائیکل کلارک کو آؤ ٹ کیا تو یہ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلرو ں کا ریکارڈ 100واں شکار تھا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کی تاریخ میں آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر 92شکاروں کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ پیسرز67 وکٹیں لیکر تیسرے ،بھارت کے لیفٹ آرم پیسرز 62شکار کرکے چوتھے جبکہ سری لنکن لیفٹ آرم فاسٹ با ؤلر 49وکٹیں لیکر 5نمبر پر موجود ہیں ۔