پنجاب بھر میں651ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق، 527زخمی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 651ٹریفک حادثات میں06افراد جاں بحق جبکہ 527شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ256افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں279ڈرائیورز ،30کم عمرڈرائیور،392مسافراور118پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ136ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 162 ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد54حادثات میں67متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں48حادثات میں52متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل789متاثر ہونے والوں میں سے639مرد اور150خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں103افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور503فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور183زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر512موٹر سائیکلز85آٹو رکشے64موٹر کاریں53مسافربس17ٹرک، اور65دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :