سرکاری ملازمین تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے

جمعہ 20 مارچ 2015 16:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)یوم پاکستان کی مناسبت سے سوموار کو عام تعطیل کے باعث سرکاری ملازمین تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی طرف سے 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جسکی مناسبت سے وفاقی او رصوبائی محکموں کے ملازمین ہفتہ اور اتوار کے ساتھ سوموار کی تعطیل سے مجموعی طور پر تین چھٹیاں منائیں گے ۔دوسرے اضلاع اور صوبوں سے روزگار کے سلسلہ میں آئے ہوئے سرکاری ملازمین جمعہ کے روز چھٹی کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے جو منگل کے روز ڈیوٹیوں پر پہنچیں گے۔