بیٹنگ بہتربنانے کی ضرورت ہے ، وہاب نے اچھاکھیل پیش کیا‘ مصباح الحق

جمعہ 20 مارچ 2015 16:38

بیٹنگ بہتربنانے کی ضرورت ہے ، وہاب نے اچھاکھیل پیش کیا‘ مصباح الحق

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ون ڈے کرکٹ کو ورلڈکپ کے ساتھ ہی خیرباد کہنے والے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ہمیں بیٹنگ بہتربنانے کی ضرورت ہے ، ایک مرتبہ 270یا80رنز بنانے کا سوچا تھالیکن کھلاڑی مسلسل آؤٹ ہوتے رہے جس کے باعث بڑاسکور نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سے ہار کے بعد گفتگوکرتے ہوئے مصباح الحق کاکہناتھاکہ 270سکور بنانے میں کامیاب ہوجاتے تو میچ دلچسپ ہوجاتا، اب تھوڑامایوس ہوں ، آسٹریلیا نے اچھی باؤلنگ کی اور وہ جیت کے حق دار تھے۔

مصباح الحق کاکہناتھاکہ پہلے دومیچ ہار لیکن پھر ٹیم فارم میں آئی اور چارمسلسل میچ جیتے لیکن ناک آؤٹ مرحلے میں کامیاب نہ ہوسکے ، شارٹ سلیکشن نے بھی مشکلات بڑھائیں۔ایک سوال کے جواب میں اْن کاکناتھاکہ وہاب نے اچھی باؤلنگ کی ، اْنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی انفرادیت برقراررکھی ،وہاب ریاض کی کارکردگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔