فلم انڈسٹری میں کام اور جگہ بنانا جان جوکھوں کا کام ہے ، کترینہ کیف

جمعہ 20 مارچ 2015 16:40

فلم انڈسٹری میں کام اور جگہ بنانا جان جوکھوں کا کام ہے ، کترینہ کیف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ بالی وڈ انڈسٹری میں جگہ بنانا جان جوکھوں کا کام ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنا اور پھر اپنی جگہ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ادکارہ کو سیٹ پر 14 سے 15 گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے اس دوران کھانے پنے کا کوئی ہوش نہیں رہتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اسی وقت ممکن ہے جب اداکارہ کے اندر کا بے پناہ جذبہ موجود ہو ۔ انہوں نے کہا کہ صبر اور جذبہ دو ایسی چیزیں ہیں کہ جب تک اداکار کے موجود ہوں گے ۔ انڈسٹری میں اس کے لئے جگہ بھی بنتی رہے گی انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کے لئے اداکاراؤں کی عمر سے زیادہ ان کا جذبہ اہم ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی مادھوری اور سری دیوی جیسی ادکارائیں انڈسٹری میں مقبول ہیں اور اس کی وجہ ان کی اپنے کام اور پیشے سے ممکن تھی ۔

متعلقہ عنوان :