بھارتی فیشن ویک کے پہلے دن خوبرو ماڈلز کی دلکش ملبوسات کی نمائش

اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی شو کی خوب رونق بڑھائی

جمعہ 20 مارچ 2015 16:45

بھارتی فیشن ویک کے پہلے دن خوبرو ماڈلز کی دلکش ملبوسات کی نمائش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) بھارتی فیشن ویک کے پہلے دن خوبرو ماڈلز نے دلکش ملبوسات کی نمائش کر کے شائقین کے دل جیت لئے۔ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی شو کی خوب رونق بڑھائی۔

(جاری ہے)

ممبئی میں سنہری چمکتے دمکتے اور رنگین ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔ ملبوسات میں جنگ عظیم دوئم کے دور کے فیشن کو زندہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ شو میں مردوں کے ملبوسات بھی پیش کیے گئے۔ جنھیں شائقین نے بے حد پسند کیا۔ آخر میں شو سٹاپر بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈکون نے بھی شو کی خوب رونق بڑھائی