ویلرز کیخلاف کارروائی پر مامور وارڈنز کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس

جمعہ 20 مارچ 2015 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ون ویلنگ کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے تعینات کئے گئے تربیت یافتہ وارڈنز کو خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلرز کو پکڑنے یا اُنکی واضح ویڈیو بنانے والے ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ ایس پیز کی نگرانی میں ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز اس مہم پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہر بھر میں ون ویلنگ کے روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس بارے لوگوں کو ایجوکیٹ کرنے کیلئے بینرز لگائے اور پمفلٹس تقسیم کیئے جار ہے ہیں۔ گزشتہ روز میری قیادت میں ایک موٹر سائیکل ریلی کابھی اہتمام کیا گیاتھا ۔ سی ٹی او نے اہم شاہراہوں پر تعینات ہونے والے 250-CC موٹر سائیکلسٹ وارڈنز کو خصوصی بریفنگ دی اور کہا کہ ویلرز کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔