نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان ویمن ونگ نے ڈاکٹرسرفراز حمد نعیمی کی یادمیں شمیں روشنی کیں

جمعہ 20 مارچ 2015 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ویمن ونگ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہمتام جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرسرفراز حمد نعیمی کی یادمیں شمیں روشنی کی گئیں۔ویمن ونگ کی کارکنان اوجامعہ سراجیہ کی طالبات نے مفتی محمدحسین نعیمی اورڈاکٹرسرفراز حمد نعیمی خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رکن صوبائی اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی خطاب کرتے ہوئے کہا اعلی صفات کے حامل افراد ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔

مفتی محمدحسین نعیمی قوم کی بیٹیوں کیلئے جدید اورقدیم علوم تعلیمی ادار ہ قائم کرکے ایک عظیم کام کیا،کیونگہ وہ سمجھتے تھے کہ تعمیرانسانیت تعلیم یافتہ ماں ،بیٹی اوربہن کے بغیر ممکن نہیں۔ڈاکٹرسرفراز احمدنعیمی بحیثیت والداو راستاد قوم کی ہربیٹی کیلئے تعلیم اور بنیادی حقوق کیلئے کوشاں رہے ۔ویمن و نگ نعیمین ایسویس ایشن پاکستان سمیرا جبارودیگر خواتین رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :