بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان2015ء کی رول نمبر سلپس جاری

جمعہ 20 مارچ 2015 17:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے9اپریل سے شروع ہونے والے بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحان2015ء کے تمام امیدواروں کورول نمبر سلپس بھجوادی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم جن امیدواروں کوابھی تک رول نمبر سلپس نہیں ملی وہ بی اے / بی ایس سی سیکشن شعبہ امتحانات نیوکیمپس میں قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ آکر ڈوپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔