صولت مرزا کی معافی کیلئے سیاسی جماعت کی جانب سے شدید دباوٴ ڈالا گیا ‘ کسی صورت معاف نہیں کرینگے ‘ عمر شاہد حامد

جمعہ 20 مارچ 2015 17:15

صولت مرزا کی معافی کیلئے سیاسی جماعت کی جانب سے شدید دباوٴ ڈالا گیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (کے ای ایس سی) کے مقتول چیئرمین شاہد حامد کے صاحبزادے عمر شاہد حامد نے الزام لگایا ہے کہ صولت مرزا کی معافی کیلئے سیاسی جماعت کی جانب سے ان پر شدید دباوٴ ڈالا گیا ‘ صولت مزا کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے نجی ٹی وی کے مطابق عمر شاہد حامد نے کہا کہ ان کی والدہ کو بھی دھمکیاں ملیں تاہم وہ صولت مرزا کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

کے ای ایس سی کے مقتول سربراہ شاہد حامد کے صاحبزادے عمر شاہد حامد نے صولت مرزا کو معاف نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے ان کے والد کے علاوہ بھی کئی ملازمین کو قتل کیا۔عمر شاہد حامد نے اپنے والد کے قتل کی درست تفتیش نہ ہونے کا شکوہ بھی کیا۔عمر شاہد حامد نے سیاسی جماعت کی جانب سے صولت مرزا کی معافی کے لیے دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگاتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں تمام ملزمان کے نام درج ہیں۔انہوں نے کراچی کا امن خراب کرنے میں مافیاز کو ملوث قرار دیا۔عمر شاہد نے کہ آپریشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کو چن چن کر قتل کیا گیا۔عمر شاہد حامد نے کہا کہ کراچی میں مافیاز پولیس سے زیادہ مضبوط ہیں، امن کے لیے پولیس کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے۔