نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ملک بھرمیں ”یوم امن و محبت“منایا گیا

جمعہ 20 مارچ 2015 18:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) عیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھرجمعة المبارک کو”یوم امن و محبت “کوطور پرمنایا گیا۔جمعة المبارک کے خطبات میں مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید کی ”فلسفہ امن و محبت “روشنی ڈالی گئی۔جامعہ نعیمیہ میں ڈاکٹر مفتی حسیب قادری نے خطبہ جمعہ میں کہ مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہید”امن کے سفیراور اتحاد امت کے داعی “تھے ۔

مفتی محمدحسین نعیمی کی پوری زندگی دین کے لئے وقف تھی آپ نے کو قوم ہمیشہ قرآ ن وسنت کی روشنی میں اخوت وبھائی چارے کادرس دیا۔ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی شہیدکی زندگی کامطالہ کیاجائے تو پتہ چلتاہے کہ آپ نے اپنی زندگی تحفظ ناموس رسالتاور مصطفوی کی فروغ کیلئے وقف کررکھی تھے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں مفتی مختاراحمدحبیبی نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیاکہ مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدبحیثیت عالم دین اوراستاد تعمیر کردار میں اہم رول ادا کیا،اعلیٰ صفات کی حامل شخصیت کی زندگی انسانیت کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

پشاورمیں مولانا عبدالجلیل نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدکی امن اور تعلیم کے فروغ میں خدمات ناقابل فرموش ہیں۔نعیمی خاندان نے اپنی زندگیاں اسلام کی سربلندی اوردفاع وطن کیلئے وقف کررکھی ہیں۔کراچی میں مولانا محمدحفیظ الرحمن نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیددہشتگردی کیخلاف پاکستان میں خودکش حملوں قرآن و سنت کی روشتی حرام قرار دے کر قوم کوانسانیت کے دشمن دینا کے سامنے بے نقاب کیا۔

اسلام آباد میں مفتی گلزاحمد نعیمی نے خطبہ جمعہ میں اسلام کے نظریہ امن پرروشنی ڈالتے ہوئے کیاکہ اسلام سلامتی اورامن کادین ہے۔ تشدد پسندی کی اسلمام میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدکامشن رسول اللہ کے محبت کافروغ اور دنیا میں امن کے قیا م تھا۔گلگت بلتستان میں مولانا زکریانعیمی نے کہ مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدکی زندگیاں تواضع وانکساری سے عبارت تھیں۔

ہمیشہ رسول اللہ کے پیغام انسانوں تک منتقل کرنے میں صرف کردی۔آزادکشمیر،اوکاڑہ،بھکر،بہاولپور،پاکپتن،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،حافظ آباد،خانیوال،جھلم،چکوال،خوشاب،ڈیرغازی خان،راولپنڈی،رحیم یار خان،ساہیوال،سیالکوٹ،شیخورہ،قصور،فیصل آباد،گجرات،میانوالی،منڈی بہاؤالدین،ننکانہ صاحب،وھاڑی،لودھاراں،لیہ،چنیوٹ،ناورال سمیت نعمین ایسویسی ایشن کے رہنماؤں نے خطباء جمعةالمارک میں مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدکی زندگیوں پر روشنی ڈالی اور بلندی درجات کیلئے خصوصی دعائیں میں مانگی گئیں۔