ملک کو فرسودہ نظام سے نجات دلانے کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں متحد ہونا ہوگا ،میاں کامران سیف،

موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ہے ،جوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور

جمعہ 20 مارچ 2015 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ملک کو فرسودہ نظام سے نجات دلانے کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں متحد ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے وہاڑ ی میں کسانوں کے جائز مطالبات پران کو تشدد کا نشانہ بنانا ظلم کی انتہاہے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں کسانوں کو سستی بجلی، کھاد، بیج، قرضے، وافر پانی، ٹیکس کی چھوٹ اور انقلابی سہولتیں دیں جو نواز، شہبازشریف نے ختم کر دیں، ان کی کسانوں سے دشمنی ختم نہیں ہو رہی، اب گندم کا بحران بھی سامنے ہے اور کسانوں کو گندم کی قیمت بھی پوری نہیں ملے گی، پنجاب میں بجلی کا زرعی ریٹ دوسرے صوبوں سے کئی گنا زیادہ ہے ن لیگ کو ووٹ دینے والے اب لاٹھیاں کھانے کے علاوہ جیلوں میں جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیا ہے اب بھی مسلم لیگ ق کسانوں کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بیڈگورننس کے باعث اپنی پالیسیوں سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔عوام بلدیاتی انتخابات میں حکومت کے خلاف اپنے ووٹ کے ذریعے عدم اعتماد کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :