تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے میاں محمو دالر شید کی ملاقات،

موجودہ سیاسی صورتحال ‘پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ‘ دونوں قائدین نے سیاسی جماعتوں سے عسکر ی ونگ ختم کر نے کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 20 مارچ 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کی ملاقات‘ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ‘ دونوں قائدین نے سیاسی جماعتوں سے عسکر ی ونگ ختم کر نے کا مطالبہ کر دیاجبکہ کر اچی میں ہونیوالی دہشت گردی کی بھی بھر پور مذمت کی گئی ۔

جمعہ کے روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر شامی روڈ پر ملاقات کی جس میں پنجاب میں ستمبر میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے اور نہ صرف بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کلین سویپ کر یگی بلکہ آنیوالی حکو مت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی جوملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی ومذہبی جماعت میں دہشت گردوں یا ٹارکلنگ کا ہو نا ملک میں جمہو ریت کے لیے بھی خطر ہ ہے اس لیے جن جماعتوں میں بھی ایسے جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں انکو چاہیے کہ وہ خود کو ایسے لوگوں سے پاک کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کر نیوالی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ صرف اور صرف عوامی خدمت اور ملکی تر قی وخوشخالی پر توجہ دیں اور اس کیلئے اپنا بھر پور کرادار ادا کر یں اور عوام بھی جرائم پیشہ لوگوں کو پناہ دینے یا انکو سپورٹ کر نیوالی جماعتوں کو ووٹ نہ دیں اور انکا ہر سطح بائیکاٹ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :