پاکستان تحریک انصاف کا مسلم لیگ نواز کی حکومت سے پنجاب اور وفاق میں پولیس کو قانون کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ،
مسلم لیگ نواز کو پولیس کوگلو فورس میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ڈاکٹر شیریں مزاری
جمعہ 20 مارچ 2015 19:10
اسلام آباد(آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے مسلم لیگ نواز کی حکومت سے پنجاب اور وفاق میں پولیس کو قانون کے مطابق کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو پولیس کوگلو فورس میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ محمد علی نیکو کارا کو وفاقی حکومت کے غیر قانونی احکامات تسلیم نہ کرنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کرنے جیسے ہتھکنڈرے شریف خاندان کی آمرانہ ذہنیت کا واضح ثبوت ہیں اور اگر محمد علی نیکو کارا کو ملازمت سے برخاست کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کا قتل ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے جاری اپنے خصوصی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے شاہانہ طرز حکمرانی کا مظاہرہ انتہائی شرمناک ہے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق شریف خاندان یہ حقیقت فراموش کر چکا ہے کہ پاکستان کسی خاندان یا فرد کی ذاتی جاگیر نہیں اور پولیس کسی مخصوص فرد کی بجائے ریاست کی وفادار ہے۔ انہوں ے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کئی مرتبہ واضح کر چکے ہیں کہ پولیس میں بڑھتی ہوئی سیاست اور متنازعہ انداز میں بھرتیوں کے باعث عوام کا اعتماد پولیس سے اٹھ چکا ہے۔
اسی وجہ سے تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں پولیس کی اصلاح پر قابل قدر توجہ دی اور نہ صرف اسے مکمل طور پر غیر سیاسی بنایا بلکہ NTSکے ذریعے شفاف انداز میں بھرتیاں یقینی بنائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وفاقی حکومت قانون اور ضوابط کار کی حرمت کا احساس کرے ۔ ایس ایس پی محمد علی نیکو کارا کو ملازمت سے فارغ کرنے کیلئے سیکرٹری خارجہ کی جانب سے دباؤ قبول کرنے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ اگر محمد علی نیکو کارا کو نوکری سے برخاست کیا جاتا ہے تو یہ انصاف کے قتل کے مترادف ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.