سکھرمیں آوارہ کتوں کی بہتات ،اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید ،شہری پریشا ن

جمعہ 20 مارچ 2015 19:20

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) سکھرمیں آوارہ کتوں کی بہتات ،میونسپل کارپوریشن کتا مارمہم شروع کرنے سے قاصر ،اسپالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین ناپید ، شہری پریشان سکھرمیں جلد کتامارمہم شروع کرنیکا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سکھرکے مختلف علاقوں میں نشتر روڈ، مارچ بازار، دبہ روڈ، نصرت کالونی نمبر5پرانا سکھر، بابن شاہ کالونی، نمائش روڈ، شاہی بازار میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے آوارہ کتوں کے باعث اسکول جانے والے کم عمربچوں میں خوف پایاجاتا ہے میونسپل کارپوریشن نے کئی سالوں سے سکھرمیں کتامارمہم شروع نہیں کی ہے جس کے باعث کتوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے سکھرکے شہریوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور میونسپل کمشنر سکھر سے مطالبہ کیا کہ سکھرمیں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے کتار مارمہم شروع کی جائے اور اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین فوری فراہم کی جائیں۔