20ارب کا لاہور کیبل کار منصوبہ 5 کروڑ غریب عوام سے مذاق ہے،پنجاب حکومت قیمتی وسائل صاف پانی ،تعلیم اورصحت کی سہولتوں پر خرچ نہیں کرنا چاہتی ،ایک طرف لاہور کے 147 سکول نجی شعبے کے حوالے کر دئیے گئے ، دوسری طرف شیخ چلی منصوبے بن رہے ہیں،
عوامی تحریک پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلا س سے خرم نواز گنڈاپور، بشارت جسپال، شیخ زاہد فیاض و دیگر کا خطاب
جمعہ 20 مارچ 2015 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں شہباز حکومت کے 50ارب روپے کے لاہور ایکسپریس وے منصوبے کے بعد 20ارب روپے مالیت کے لاہور چیئر لفٹ کے ”شیخ چلی “منصوبے کی فزیبلیٹی کی تیاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبہ کے 5کروڑ انتہائی غریب عوام سے سنگین مذاق قرار دیا گیا ۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر رہنماؤں میں شیخ زاہد فیاض، فیاض وڑائچ، چودھری مظہر، راجہ زاہد، ولایت قیصر، احمد نوازانجم، ساجد بھٹی،جواد حامد نے شرکت کی۔ اجلاس میں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور کینال کے اوپر 22 کلو میٹر طویل ”کیبل کار “بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ، لاہور کینال روڈ پر آہنی پل اسی مقصد کیلئے ایڈوانس میں ہی تیار کیے گئے ہیں جو اسٹیشن کا کام دینگے، انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی لاہور کے عوام کو قطعاً ضرورت نہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب کے یہ خلائی منصوبے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں، لاہور کی خوبصورتی کے خلاف شہباز حکومت کے ” ہولو کاسٹ“ کے ردعمل میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے عوام کو اٹھنا ہو گا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.