کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 2 رینجرز اہلکار ہلاک

جمعہ 20 مارچ 2015 20:00

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دھماکا، 2 رینجرز اہلکار ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں سنی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ کراچی شہر میں یہ دن کا دوسرا دھماکا تھا۔ اس سے قبل شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :