پاکستان کی شکست پر دیوانے غمزدہ ، کرکٹ کا جنازہ نکال دیا
جمعہ 20 مارچ 2015 20:20
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستانی ٹیم کی شکست پر ملتان میں شائقین نے کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکالا اور ٹی وی توڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ خانیوال میں بھی کرکٹ کا جنازہ نکالا گیا ۔ مظاہرین نے نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی کی۔سمیجہ آباد کے علاقے میں قومی ٹیم کی شکست پر شائقین برہم ہو گئے۔ پہلے تو خوب نعرے بازی کی پھر گھر سے ایک پرانا ٹی وی نکال لائے اسے میز پر رکھ کر بلے سے وار کیا لیکن ٹی وی کا تو کچھ نہیں بگڑا لیکن بلا ہی ٹوٹ گیا۔
ایک نوجوان نے ٹھوکر مار کر ٹی وی کو نیچے پھینک دیا لیکن ٹی وی اتنا ڈھیٹ تھا کہ پھر محفوظ رہا ۔ اس کے بعد ٹی وی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا گیا جس سے اس کے پرزے پرزے ہو گئے۔ مظاہرین ٹوٹے ہوئے ٹی وی پر بھی غصہ نکالتے رہے لیکن ابھی ان کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا چار پائی پر ایک بلا رکھا اور کرکٹ کا علامتی جنازہ نکال دیا۔(جاری ہے)
راستے میں کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے آخر میں دعا بھی کی گئی۔
خانیوال میں بھی کرکٹ کا جنازہ نکالا گیا۔ بلدیہ چوک سے نکالے جانے والے علامتی جنازے میں چارپائی پر بلے اور وکٹیں رکھی گئیں تھیں۔مظاہرین نے کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے دار نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں شکست کا ذمہ دار قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کو فوری طور پر فارغ اور کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک کیا جائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.