رورل شیخ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع لاڑکانہ کی جانب سے پاک افواج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

جمعہ 20 مارچ 2015 21:06

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)رورل شیخ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع لاڑکانہ کی جانب سے چیئرمین عبدالکریم شیخ، ضلعی صدر آفتاب شیخ، ارشاد علی شیخ اور دیگر کی قیادت میں پاک افواج کے حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں سندھ بلوچستان کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو کہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں شرکا نے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاک افواج کے حق میں جنرل راحیل شریف قدم بڑھاوٴ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے، اس موقعہ پر رہنماوٴں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے خلاف جو قدم اٹھایا ہے خاص طور پر فاٹا، کے پی کے، کراچی سمیت اندرون سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں وہ قابل تعریف ہیں، انہون نے جنرل راحیل شریف سے پرزور اپیل کی کہ کراچی کی طرح اندرون سندھ میں بھی ایسا قدم اٹھایا جائے تاکہ اندرون سندھ سے ناجائز اسلحہ کا خاتمہ، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ خاص طور پر ڈاکووٴ کا خاتمہ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ صرف لاڑکانہ ڈویزن میں ہزارہ افراد بیگناہ مارے جاتے ہیں ہمارے سیاستدان صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں راشی اور کرپٹ افسران کے خلاف بھی تحقیقات کرکے ان کو بھی پھانسی پر لٹکایا جائے۔