’اپنی اننگز کھیل چکا، اب نوجوانوں کی باری ہے‘، مصباح الحق
جمعہ 20 مارچ 2015 21:14
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) کوئی بھی کپتان ہارنا نہیں چاہتا اور اسے اس ہار سے سخت نفرت ہوتی ہے جو اسے اپنے کریئر کے آخری میچ میں ملے۔ مصباح الحق کو بھی نہ چاہتے ہوئے ایسی ہی ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا جس کے بعد انھیں مزید کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلنا۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ سے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ عالمی مقابلے کے بعد ان کا ون ڈے کریئر اختتام کو پہنچے گا لیکن وہ جس طرح چاہتے تھے کہ جیت پر وہ اپنے کریئر کو ختم کریں، ایسا نہ ہوسکا۔
’ میں چاہتا تھا کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوتی یا کم ازکم فائنل میں پہنچتی لیکن اس ورلڈ کپ میں بیٹنگ ہماری سب سے بڑی کمزوری بن کر سامنے آئی اور ٹیم کا کوارٹر فائنل میں ہارنا میرے لیے مایوس کن ہے۔(جاری ہے)
‘ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے لیکن وہ ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ’میں اپنی اننگز کھیل چکا، اب نوجوان کرکٹروں کی باری ہے۔
جب تک آپ ان پر ذمہ داری نہیں ڈالیں گے ان کی کارکردگی میں بہتری نہیں آئے گی اور اب وقت آ گیا ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمینوں پر ذمہ داری ڈالی جائے اور یہ ٹیم کو آگے لے کر چلیں۔ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم ابھی سے تیار کرے۔‘ مصباح الحق نے 162 میچز پر مشتمل ون ڈے کریئر میں 40:43 کی اوسط سے5122 رنز بنائے جس میں 42 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بغیر سنچری کے یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں کسی بھی بیٹسمین کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ تو کیا انھیں اپنا کریئر بغیر سنچری پر ختم کرنے پر افسوس نہیں ہے؟ مصباح الحق کہتے ہیں: ’میری خواہش تھی کہ میں ون ڈے انٹرنیشنل میں سنچری سکور کرتا۔ اس کے لیے میں نے ہرممکن کوشش کی لیکن نہ ہوسکی جس کا افسوس رہے گا، اس کے باوجود میں اپنے کریئر سے خوش ہوں۔ میرے کریئر میں اتار چڑھاؤ رہے لیکن میں نہیں گھبرایا۔‘متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.