شہرکے پارکوں , کی تزئین وآرئش اور عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ سکیٹرز , شہرکے پارکوں , کی تزئین وآرئش اور عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،

کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 20 مارچ 2015 21:28

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ شہرکے پارکوں , کی تزئین وآرئش اور عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ سکیٹرز , شہرکے پارکوں , کی تزئین وآرئش اور عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، تفریحی مقامات اور پارکوں سے چوری ہونیوالے سامان میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی شہری ماحولیاتی ٓدلودگی کے خاتمہ کے لئے شہر شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم پارک میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پواد لگانے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی سکھرفضل شہزاد عباسی , اے سی سٹی وحید اصغر بھٹی , کمشنر میونسپل کارپوریشن سٹی سید امداد علی شاہ , اے ڈی پارک جاوید اختر دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ نے محمد بن قاسم پارک میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرکہنا تھاکہ پارک کے سامنے ایس ڈی ایم کی رہائش گاہ اور کارپوریشن کا آفس موجود ہے انہیں چاہئیے کہ صبح سویرے اٹھ کر پارک کا دورہ کرکے جائزہ لیا کریں اگر محمد بن قاسم پارک میں صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش ہے تو شہر کے دیگر پارکوں کی کیا ہو گی ۔شہری و تاجر تنظیمیں تفریحی پارکوں کی تزئین و ّآرائیش کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں تاکہ لوگوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جا سکے ۔