تمباکونوشی کرنے والا شخص عالمی صنعت کو ہزاروں ڈالر کا فائدہ پہنچاتا ہے، رپورٹ
جمعہ 20 مارچ 2015 22:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) دنیا بھر میں ہر سال جہاں تمباکو نوشی سے سالانہ لاکھوں افراد جان سے جاتے ہیں وہیں تمباکو نوشی کرنے والا اوسطا ہر شخص اس کی عالمی صنعت کو 7 ہزار امریکی ڈالر کا فائدہ پہنچاتا ہے۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خلاف کام کرنے والی تنظیم ورلڈ لنگ فانڈیشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سگریٹ نوشی یا دوسری شکل میں تمباکو کی دیگر مصنوعات کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث مرنے والا ہر انسان تمباکو کی عالمی صنعت کے لیے 7 ہزار امریکی ڈالر کے برابر خالص منافع کا سبب بنتا ہے۔
رپورٹ میں تمباکو نوشی کے نقصانات سے بھی خبردار کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر سگریٹ نوشی اور اس کے اثرات کا موجودہ رجحان اسی طرح جاری رہا تو رواں صدی کے آخر تک تمباکو کے استعمال کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے انسانوں کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں تمباکو نوشی کا سب سے زیادہ استعمال چین میں بتایا گیا ہے جہاں 15 برس سے زائد عمر کا ہر شہری سال بھر میں 2 ہزار سے زائد سگریٹ پیتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.