فلپ بارٹن نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی حکام کو پیش کردیں

جمعہ 20 مارچ 2015 23:11

فلپ بارٹن نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی حکام ..

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات برطانوی حکام کو پیش کردیں۔ جمعہ کویہاں برطانوی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ہوم آفس میں اہم اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات پیش کردیں ، واضح رہے کہ پھانسی کے مجرم صولت مرزا کے بیان کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی تھی جس میں وزیر داخلہ نے انہیں عمران فاروق قتل کیس سے متعلق اہم دستاویزات دیئے تھے اور برطانوی حکومت کے نام ایک خط دیا تھا جس میں الطاف حسین پر مقدمے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیاگیا تھا جس پر جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر ثبوت لیکر لندن روانہ ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :