چین کے صدر اسی سال پاکستان کا دورہ کریں گے: سن وی ڈانگ

جمعہ 20 مارچ 2015 23:16

چین کے صدر اسی سال پاکستان کا دورہ کریں گے: سن وی ڈانگ

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) ) اسٹرٹیجک اسٹڈی انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں لیکچر دیتے ہوئے چین کے سفیر سن وی ڈانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے اٹوٹ انگ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور شاہراہ قراقرم اس دوستی کی عظیم مثال ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ابتدائی دور میں عالمی افق پر چین کی بہت مدد کی۔ دونوں مختلف شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ سن وی ڈانگ نے کہا کہ چین کے صدر اسی سال پاکستان کا دورہ کریں گے جو کسی چینی صدر کا نو سال بعد پاکستان کا دورہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور تجارتی حجم بڑھ کر 16 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :