Live Updates

جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اور جمہوریت کی فتح ہے:عمران خان

جمعہ 20 مارچ 2015 23:25

جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اور جمہوریت کی فتح ہے:عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل عوام اور جمہوریت کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد عمران خان کا کہنا تھا کہ 1970کے بعد ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کسی الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو نگی اور صاف شفاف الیکشن سے ہی جمہوریت مضبوط ہو گی۔کپتان کا مزید کہناتھا کہ عوام کی مدد سے جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل ہوئی اور میں 126دن دھرنا دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :