گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 10:58

گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

سکھر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 21 مارچ 2015 ء) : سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگنا بہت مشکل ہے اگر گورنر راج لگایا گیا تو پورے ملک میں لگے گا، صولت مرزا سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا، عزیر بلوچ کے گرد پیپلز پارٹی نے گھیرا تنگ کیا تھا جس کے باعث وہ ملک سے بھاگنے میں مصروف ہو گیا اور اب پارٹی سے بدلہ لینے کے لیے پارٹی کے خلاف بیانات دے رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی میں اتفاق خوش آئند ہے ایسے معاملات دھرنوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں.