پشاور : متنی میں کاروائی ، شدت پسند کمانڈر گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 11:08

پشاور : متنی میں کاروائی ، شدت پسند کمانڈر گرفتار

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں کاروائی کے دوران شدت پسندوں کا اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں شدت پسند کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کمانڈر جان عالم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور ملزم پولیس کو نواحی علاقوں میں 10 سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ، جان عالم تھانوں اور پولیس اسٹیشنز پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے جو کہ قبائلی علاقوں میں روپوش ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت نے اس کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کر دی تھی، پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :